- چین کیساتھ گدھوں کی کھال پر بات طے پاگئی ہے، سیکریٹری تجارت
- وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات
- ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر
- بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ
- بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832 میگاواٹ، ملک میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- چاکلیٹ بلڈ پریشر اور کولسٹرول کو مںظم رکھنے میں معاون
- امریکا میں ڈینگی خطرہ بننے لگا
- مشرقی سندھ میں جمعے سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان
- وزیراعلیٰ سندھ کی یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق عالمی رپورٹ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، بیرسٹر سیف
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر انعامات کی برسات
- پادری 100 ڈالرز کے بدلے جنت میں پلاٹ بیچنے لگا
- تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ؛ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری
- دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ؛ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
- راولپنڈی؛ خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے پر مقدمہ درج
- اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی
- پختونخوا میں موسم گرم؛ بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست، حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب
- کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام میں تیزی لانے کی ہدایت
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو آئی سی سی کا مسئلہ ہے!
کراچی میں گرم ترین رات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
![فوٹو : اے ایف پی](https://c.express.pk/2024/07/2660074-khihotweatherinnight-1719813978-483-640x480.jpg)
فوٹو : اے ایف پی
کراچی: شدید گرمی اور حبس کے باعث شہر قائد میں گرم ترین رات کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے لیے جولائی کی اب تک کی گرم ترین رات تھی جس میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے قبل، سال 2021 اور 2022 میں جولائی کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوچکا ہے جبکہ 2024 جولائی میں پہلی مرتبہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں جس کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
کراچی کا موسم آج بھی گرم و مرطوب رہنے اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر 15 سے 25 کلومیٹر کی رفتار سے مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہونے کی توقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔