- اسلام آباد پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ برآمد
- لنکن پریمئیر لیگ؛ شاداب خان نے ڈیبیو پر ہی ہیٹرک بناڈالی
- کراچی ؛گلستان جوہرکے سابق ایس ایچ او، 15 اہلکاروں کیخلاف دہشتگردی، اقدام قتل کا مقدمہ درج
- 40 سال عمر کی خوراک 70 کی دہائی میں اثرانداز ہوتی ہے، تحقیق
- کیموتھراپی کے دوران ورزش کو معمول بنائیں
- غزہ کھلی جیل بن چکا ہے،20 لاکھ سے زائد افراد بغیر کھانے، دواؤں کے محصور ہیں، چین
- مُٹاپے کے علاج میں اہم ترین پیشرفت
- چیونٹیاں بھی انفیکشن کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اعضا کاٹ دیتی ہیں
- یوٹیوب کی صارفین کو اے آئی فیک ویڈیوز حذف کرنے کی یقین دہانی
- خاتون 20 سال تک دستی بم بطور ہتھوڑا استعمال کرتی رہیں
- زیتون وزن کم کرنے اور شوگر نارمل رکھنے میں ادویات سے بہتر قرار
- کندھ کوٹ، پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، دو اہکار شہید، دو زخمی
- وفاقی حکومت کا گریڈ 1 سے 16 کی ہزاروں اسامیاں پر کرنیکا فیصلہ
- پنالٹی ضائع کرنے والے رونالڈو والدہ کو دیکھ کر روپڑے
- تسکین احمد ہوٹل میں سوتے رہ گئے، بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ
- ورلڈ کپ میں ریکارڈز کا بھی طوفان جاری رہا
- ناقص کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی مل گیا
- ہوم سیریز، ٹی وی براڈ کاسٹ اور میڈیا رائٹس دینے کا عمل شروع
- گلستان جوہرمیں وکلا پولیس میں تصادم کا معاملہ، ایس ایچ او معطل
- ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے، بیرسٹر سیف
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2660078-barristersaif-1719813327-378-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے الیکشن کے لیے سازگار ماحول بنانا ہو گا، جعلی فارم 47 حکومت کو زمین بوس کرنے میں ہی ملک کی عافیت ہے۔ الیکشن کے نتائج کو فارم 47 کے ذریعے سبوتاژ کیا گیا ہے۔موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین شکنی کی قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے سازشی ٹولے کو بھی سخت سزا دینی ہوگی۔ موجودہ مینڈیٹ چور حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی کارکنان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا ہے۔ نئے الیکشن بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ادھورے اور ناقابل قبول ہوں گے۔ جعلی فارم 47 حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ سازشی ٹولے کو مینڈیٹ چوری کا حساب دینا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔