ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

ایف بی آر نے بیج کی گریڈنگ، سبزیوں کو خشک کرنے والی مشینوں سمیت دیگر مشینری پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی


ویب ڈیسک July 01, 2024
(فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے کچھ ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال سمیت مختلف درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کیلشیم،کلوروفارم، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10فیصد، لیووفلکسوسین پر 31دسمبر تک 10اور یکم جنوری سے 20 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ اسی طرح بیج کی گریڈنگ، سارٹنگ و صاف کرنے والی، سبزیوں کو خشک کرنے والی مشینوں، دیگر مشینری پر بھی 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔


علاوہ ازیں کیلشیم (کاربائیڈ) پر 10فیصد، کلوروفارم پر 10فیصد، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ تھرڈ جنریشن اینٹی بائیو ٹیک لیووفلکسوسین پر 31 دسمبر 2024 تک 10فیصد اور یکم جنوری 2025 سے 20 فیصد، کیفین اور اس کے سالٹ پر 31 دسمبر تک 10فیصد اور یکم جنوری سے 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔


ایف بی آر نے سوڈیم کاربونیٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد سے کم کرکے 10فیصد کر دی جب کہ چیونگم میں استعمال ہونے والی گم پر 10فیصد، کلوروپیرافین لیکویڈ پر 31 دسمبر 2025 تک 10 فیصد، پولی یوریتھانس پر 30 جون 2025 تک 5 فیصد، وینائل کلوروائیڈ کے پولیمرز اور دیگر پلاسٹک پر 31 دسمبر 2024 تک 10 فیصد اور ڈایا کے ٹیوب اور سلیوز پر 30جون2025 تک 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں