بلوچستان سے کراچی اسمگل ہونے والا 7 کروڑ کا مردانہ و زنانہ کپڑا پکڑا گیا

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
فوٹو : پاکستان کسٹمز

فوٹو : پاکستان کسٹمز

  کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 25ہزار کلو گرام اسمگل شدہ مردانہ و زنانہ کپڑا برآمد کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق اسمگل شدہ کپڑا بلوچستان سے نیلامی کی جعلی دستاویزات کی آڑ میں کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے 7کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا اور ٹرالر ضبط کرلیا ہے، ضبط شدہ کپڑا اور ٹرالر کو اے ایس او گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔