مادھوری نے نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا

بھارت میں ہر سال 40 فیصد بچے پیدا ہونے کے 28 روز کے اندر ہی مر جاتے ہیں، یونیسیف


ویب ڈیسک June 27, 2014
یونیسیف کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ’’اسٹارسلیبرٹی‘‘ سفیر ہونے پر فخر ہے، مادھوری۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشٹ نے نوزائیدہ بچوں اور ان کی ماؤں کی زندگیوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بچوں کے حقوق کے لئے یونیسیف کی سفیر مادھوری دکشٹ نے ریاست مدھیہ پردیش میں نوزائیدہ بچوں اور ان کی ماؤں کو بچانے کے لئے مہم کا آغاز کردیا ہے، مہم کا نام ''ممتا ابھییان'' رکھا گیا ہے۔ مادھوری دکشٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انھیں یونیسیف کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ''اسٹارسلیبرٹی'' سفیر ہونے پر فخر ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 40 فیصد بچے پیدا ہونے کے 28 روز کے اندر ہی مر جاتے ہیں جب کہ صرف نئی دلی میں 64 فیصد نومولود بچے ہر سال مر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔