ہائی بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے سنگین بصری مسائل
ہائی بلڈ پریشر سے ریٹینا کو ہونے والے نقصان کو hypertensive retinopathy کہا جاتا ہے
ہائی بلڈ پریشر کی بیماری دل کے امراض اور فالج میں بنیادی کردار کے حوالے سے جانی جاتی ہے لیکن آنکھوں کی صحت پر اس کے اثرات کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر ان نازک رگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو آپ کی آنکھوں کو خون فراہم کرتی ہیں۔ اسکے نتیجے میں آنکھوں کے کئی سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ متاثر ہونے والے آنکھوں کے اہم حصوں میں سے ایک ریٹنا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سے ریٹینا کو ہونے والے نقصان کو hypertensive retinopathy کہا جاتا ہے۔ ریٹنا آنکھ کا وہ حصہ ہے جو روشنی کو دماغ تک جانے والے سگنلز میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے۔
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ طویل عرصے تک ہائی بلڈ پریشر ریٹنا میں خون کی نالیوں کے تنگ ہونے، آنکھ میں خون بہنے، دھندلاہٹ اور بینائی کے مکمل خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔
برٹش جرنل آف اوپتھلمولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ hypertensive retinopathy بھی دل کی بیماری کے بڑھتے خطرے سے منسلک ہے جو آنکھوں کی اور دل کی مجموعی صحت کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے بصری مسائل میں ایک اور حالت choroidopathy بھی ہے۔ اس حالت میں ریٹنا کے نیچے سیال جمع ہوجاتا ہے جو کہ دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔