- وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات
- ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر
- بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ
- بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832 میگاواٹ، ملک میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- چاکلیٹ بلڈ پریشر اور کولسٹرول کو مںظم رکھنے میں معاون
- امریکا میں ڈینگی خطرہ بننے لگا
- مشرقی سندھ میں جمعے سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان
- وزیراعلیٰ سندھ کی یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق عالمی رپورٹ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، بیرسٹر سیف
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر انعامات کی برسات
- پادری 100 ڈالرز کے بدلے جنت میں پلاٹ بیچنے لگا
- تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ؛ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری
- دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ؛ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
- راولپنڈی؛ خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے پر مقدمہ درج
- اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی
- پختونخوا میں موسم گرم؛ بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست، حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب
- کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام میں تیزی لانے کی ہدایت
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو آئی سی سی کا مسئلہ ہے!
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا
ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز
![پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز کم ہوگئی ہے، ایسوسی ایشن:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/07/2660146-petroleumdealers-1719820794-466-640x480.jpg)
پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز کم ہوگئی ہے، ایسوسی ایشن:فوٹو:فائل
کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے۔ فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے۔ مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے۔ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا مفاد عزیز ہے۔
چئیرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز گھٹ گئی ہے۔ حکومت اسمگلنگ کو سپورٹ کررہی ہے۔اسمگلنگ کے خلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ فروخت ہونےوالےسامان کی قیمت کےہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کےوقت ٹیکس لگایاجارہاہے۔ وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد آج کو اسلام آباد جارہا ہے۔ وزیرخزانہ، پیٹرولیم منسٹر اور چئیرمین ایف بی آر سے ملنے کی کوشش کریں گے۔ مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی کو پورا ملک بند کردیاجائے گا۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی انتہائی کم شرح منافع پر پیٹرول پمپس چلارہے ہیں۔ لیوی سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایڈوانس ٹیکس کایہ اضافی بوجھ ہمارے کاروبارکو متاثر کرے گا۔ ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ سے تجارتی شعبے پر بھی بوجھ بڑھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔