عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی کوشش کو ایم کیوایم فتح تصور کررہی ہے مئیر کراچی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں، مرتضٰی وہاب


ویب ڈیسک July 01, 2024
ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کا سواد کیا، مئیر کراچی:فوٹو:فائل

مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی کوشش کو ایم کیو ایم اپنی فتح تصور کر رہی ہے۔

میئر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کا سودا کیا۔ ایم کیو ایم اپنے آپس کے اختلافات سے تنگ آکر الزام تراشی کی سیاست کررہی ہے۔ ایم کیو ایم کی مثال "جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کرنے " والی ہے۔ کراچی میں جب جب بوری بند لاشوں کی بات ہوگی وہاں ایم کیو ایم کا ضرور ذکر ہوگا۔

مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں۔ پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے چھینتی نہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر بات کرنے سے ایم کیو ایم کے بونے رہنماؤں کا قد کبھی نہیں بڑھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں