میں کینسر سے خوفزدہ نہیں ہوں بھارتی اداکارہ حنا خان

اداکارہ نے 28 جون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں


ویب ڈیسک July 01, 2024
حنا خان کی صحتیابی کے لیے پاکستانی مداح بھی دُعاگو ہیں : فوٹو : فائل

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے کینسر کے مریضوں کی ہمت بڑھانے کے لیے پیغام جاری کردیا۔

چھاتی کے کینسر کا شکار ہونے والی اداکارہ حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں اپنے اس سفر کے دوران، ان تمام بہادر خواتین اور مردوں کی تعریف کرنا چاہتی ہوں جو میری طرح اس مشکل جنگ سے لڑ رہے ہیں۔

حنا خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا سفر ہمت اور حوصلہ افزا ہو تاکہ مجھے دیکھ کر مایوس لوگوں کو ہمت مل سکے اور وہ بھی جیت کے لیے پُرعزم ہوسکیں۔

اداکارہ نے تمام مریضوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ یاد رکھیں کہ ہم تکلیف میں مبتلا ہوسکتے ہیں لیکن ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

hinaa

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ حنا خان کینسر کا شکار ہوگئی ہیں جس پر اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص

مداحوں چاہ رہے تھے کہ حنا خان خود منظرِ عام پر آکر اس خبر کی تصدیق یا تردید کریں، تاہم اداکارہ نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔

حنا خان کا کہنا تھا کہ اُن کا علاج شروع ہوگیا ہے اور وہ سب کو یقین دلانا چاہتی ہیں کہ وہ اپنی فیملی کی سپورٹ، ہمت اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس موذی مرض پر قابو پالیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں