او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کمپنی نے ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر4 سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کر دیا ہے جہاں سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

نشپا کنواں نمبر4 سے اضافی 77لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے، تیل و گیس کی اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 59.85 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔