پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے بیرسٹر گوہر

اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے، چئیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 01, 2024
فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے، بیرسٹر گوہر:فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔