توہین آمیز مواد ہٹانے کیلیے پی ٹی اے کو خصوصی پورٹل دیدیا ٹک ٹاک کا عدالت کو خط

عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، خط


ویب ڈیسک July 01, 2024
(فوٹو: فائل)

موبائل ایپ ٹک ٹاک نے عدالت کو خط میں کہا ہے کہ توہین آمیز مواد ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کو خصوصی پورٹل دیا گیا ہے۔


ٹک ٹاک بندش کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے معاملے پر ایپ کی جانب سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد اپلوڈ ہونے کی خبریں ہم تک پہنچیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک سے قابل اعتراض اور توہینِ مذہب کی وڈیوز ہٹانے کاحکم


ایپ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے۔ ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کے لیے خصوصی پورٹل دیا ہے۔ علاوہ ازیں پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے۔ ٹاک ٹاک پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق سنجیدہ ہے۔ پی ٹی اے نے حال ہی میں کوئی توہین آمیز مواد نہیں رپورٹ کیا۔


ایپ نے خط میں کہا ہے کہ خبروں کے بعد ٹک ٹاک نے خود پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ٹک ٹک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں