ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کی وجہ انوشکا شرما قرار

بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا

ویرات کوہلی نے فائنل میں 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح کی وجہ اپنی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو قرار دے دیا۔

انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی تصویر پوسٹ کی جوکہ ورلڈ کپ میں جیت کے بعد گراؤنڈ میں لی گئی تھی، مذکورہ تصویر میں کوہلی نے ٹرافی اُٹھائی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں اور آپ کو اپنا گھر کہتے ہوئے شُکر ادا کرتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب ہم دونوں ملکر، ورلڈ کپ کی شاندار فتح کا جشن منائیں گے۔







View this post on Instagram


A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)




دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی انسٹاگرام پر انوشکا شرما اور اپنی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا۔


ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جیت آپ کے بغیر ممکن نہیں تھی، آپ نے مجھے بہترین انسان بنایا، میں لفظوں میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔

بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ آپ بھی اس جیت کی اُتنی ہی حقدار ہیں، جتنا میں ہوں، ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔








View this post on Instagram




A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)




واضح رہے کہ بھارت نے 29 جون کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

میچ کے بعد اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، کوہلی نے فائنل میں 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
Load Next Story