کراچی گھر کے زیرزمین ٹینک میں ڈوب کر بچی اور بچہ جاں بحق

13 سالہ اقرا اور 10 سالہ صدیقی نہاتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش ہوئے اور اسپتال لے جانے تک جانبر نہیں ہو سکے


Staff Reporter July 01, 2024
(فوٹو: فائل)

منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں گھرکے زیرزمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرکمسن بچی اوربچہ جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق زبیو ویارو گوٹھ کے قریب گھرکے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرکمسن بچی اور بچہ بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طورپرقریبی قطر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں بچے جانبر نہ ہوسکے ۔


جاں بحق بچی کی شناخت13 سالہ اقرا دختر احمد اور بچے کی 10 سالہ صدیقی ولد محمد یاسین کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے گھر کے زیرزمین پانی کے ٹینک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قطراسپتال منتقل کیا گیالیکن بچے دوران علاج دم توڑگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش اپنے ساتھ لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں