ریلوے کا فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 3فیصد اضافہ

 لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان ریلوے نے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 3فیصد اضافہ کر دیا۔

ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق اسٹیل کوائلز، پی او ایل پروڈاکٹس، ایل ایچ سی، ایل ایم سی، شنٹنگ چارجز، وار فریج، ڈیموریج اور ڈیسنیشن چارجز پر لاگو نہیں ہوگا۔

کرایوں میں اضافے کا اطلاق 3جولائی 2024 سے ہوگا۔