لوئردیر: یتیم خانے میں 8 سالہ بچی کی پُراسرار موت کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا

کرائم رپورٹر  پير 1 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: لوئردیر منڈا کے یتیم خانے میں 8 سالہ بچی کی پُراسرار موت کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رکن اسمبلی نے بچی کی موت کی تحقیقات کے لیے آواز بلند کی اور جمع کرائے گئے خط میں کہا ہے کہ یتیم خانے میں 8 سالہ بچی کی موت کی رپورٹ میں جنسی زیادتی کا اشارہ موجود ہے، واضح ہے کہ میڈیکل رپورٹ سیاسی دباؤ اور مداخلت کے نتیجے میں بنائی گئی۔

minor girl killed in peshawar

خاتون رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ملزمان کو سہولت فراہم کرنے اور جرم کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، چار دن تک گرمی میں لاش کو چھپایا گیا اور تعفن پیدا ہونے پر خاندان والوں کو اطلاع دی گئی، بستر گرنے جیسے نامعقول سبب کو جرم چھپانے کے لیے گھڑا گیا، وقوعہ اور اس کے بعد کا سی سی ٹی وی ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا گیا، یہ واقعہ یتیم خانے میں موجود بقیہ بچوں اور بچیوں کی حفاظت پر سوالیہ نشان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔