سعودی شاہ عبداللہ کی دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیاں روکنےکیلئےہرممکن اقدامات کی ہدایت

عراق میں جاری کشیدگی کے اثرات سے سعودی عرب بھی متاثر ہو سکتا ہے، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں, سعودی شاہ۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ عراق میں جاری کشیدگی کے اثرات سے سعودی عرب بھی متاثر ہو سکتا ہے، دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ کارروائیاں روکنے کے لئے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوام کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔


چند روز قبل سعودی عرب نے بغداد حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے پر زوردیا تھا جسے عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے مسترد کرتے ہوئے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگنو تیزی سے عراق کے مختلف حصوں پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں جب کہ عراقی حکومت داعش بغاوت کو کچلنے کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے امریکا سمیت دیگر ممالک سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
Load Next Story