کراچی میں کئی روز سے بند سمندری ہوائیں بحال حبس میں کمی

پیر کو شہر کا پارہ 1.1 ڈگری گرگیا، شہر میں اتوار اور پیر کے درمیان جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ


Staff Reporter July 01, 2024
فوٹو: آن لائن

شہر میں کئی روز سے بند سمندری ہوائیں مکمل طورپربحال ہوگئیں، ہواؤں کی رفتار30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کئی روزہ بندش کے بعد پیر کی دوپہر سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں فعال ہوگئیں اور بلوچستان کی گرم شمال مشرقی ہواؤں کا اثرختم ہوگیا، ہوائیں بحال ہونے کے بعد جاری شدید حبس میں کافی کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتار30 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، پیراورمنگل کے درمیان شہرمیں جولائی کی اب تک سب سے گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی، جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا جولائی کے مہینے میں معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، اس سے قبل سن 2021 اورسن 2022 کے جولائی میں کم سے کم پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کمی سے 38.1 ڈگری ریکارڈ ہوا، ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں