پنجاب حکومت کا رمضان میں سرکاری دفاتر دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا حکم

ہفتے میں 6 روز تک کام کرنے والے سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتے میں 6 روز کام کرنےوالے ضلعی سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
Load Next Story