یوٹیوب کا پُر سکون نیند کے لیے نئے فیچر پر کام جاری

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ’سلیپ ٹائمر‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیچر صارفین کو ایک مخصوص وقت کے بعد ویڈیو دیکھنا بند کرنے میں مدد دے گا تاکہ پُر سکون نیند کو یقینی بنایا جا سکے۔

دنیا بھر میں یوٹیوب متعدد لوگوں کے لیے تفریح اور معلومات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ تاہم، رات دیر تک مسلسل ویڈیوز کا دیکھا جانا نیند پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ البتہ، نئے فیچر کے ساتھ یوٹیوب اپنے صارفین کو اس مسئلے نمٹنے کے لیے اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔

نئے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ایک ٹائمر سیٹ کریں گے جو چلنے والی ویڈیو کو ٹائم پورا ہونے پر روک دے گا۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے زیادہ کارآمد ہوگا جو ویڈیو دیکھتے دیکھتے سو جاتے ہیں۔ یہ فیچر ساری رات ویڈیو چلنے کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے گا۔

صارفین یوٹیوب ایپ کے اندر موجود مینو کے ذریعے 5 منٹ سے 2 گھنٹوں کے درمیان کا ایک ٹائمر سیٹ کر سکتے ہیں۔ جیسے ہی سیٹ کیا گیا وقت پورا ہوگا چلنے والے ویڈیو یا پلے لسٹ خود بخود رک جائے گی۔ اس سے نہ صرف غیر ضروری طور پر بیٹری کا ضیاں رکے گا بلکہ اس سے پُر سکون نیند بھی یقینی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔