پشاور میں مسافر وین دریائے کابل میں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق 7 مسافر زخمی

پشاور سے مہمند ایجنسی جانے والی وین شبقدر روڈ پر حاجی زئی پل کے مقام پر قابو ہو کر دریائے کابل میں جاگری


ویب ڈیسک June 27, 2014
پشاور سے مہمند ایجنسی جانے والی وین شبقدر روڈ پر حاجی زئی پل کے مقام پر قابو ہو کر دریائے کابل میں جاگری فوٹو؛ایکسپریس نیوز

شبقدر روڈ پر مسافر وین دریائے کابل میں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 مسافر زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سے مہمند ایجنسی جانے والی مسافر وین شبقدر روڈ پر حاجی زئی پل کے مقام پر اوور لوڈنگ کے باعث بے قابو ہو کر دریائے کابل میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 مسافر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی ہیں۔


پولیس کے مطابق مسافر وین پشاور سے مہمند ایجنسی جارہی ہے جب کہ اس میں سوار تمام افراد کا تعلق بھی مہمند ایجنسی سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گاڑی میں 18 مسافر سوار تھے جن میں سے 15 افراد کو نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جب کہ دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں