پنجاب کی 41 ملز کو 96 ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت

خالد رشید  پير 1 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پنجاب حکومت نے 64 فیصد شوگر برآمد کرنے سے متعلق شوگر ملز کو کوٹہ جاری کردیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے کی 41 شوگر ملوں کو 96 ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ جاری کیا جس کا کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان شوگر ملز کو 2988 میٹرک ٹن، العریبیہ شوگر ملز کو 1660 میٹرک ٹن، مدینہ شوگر ملز کو 3790 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اشرف شوگر ملز کو 2158، اتفاق شوگر ملز 1298 میٹرک ٹن، جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کو 10ہزار 783 میٹرک ٹن، تاندلیا والا شوگر ملز کو 3774 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اکنامک کوآرڈینیشن کونسل کی جانب سے 1لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔