سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں 9 دہشت گرد ہلاک

وادی تیرہ میں 7 جبکہ لکی مروت میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف سینی ٹائزیشن آپریشن جاری


خالد محمود July 01, 2024
فائل: فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم جولائی 2024 کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

پہلا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے تیرہ کے عام علاقے میں ہوا جس میں دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت پانچ دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری کارروائی خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا جس میں مزید دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں