ڈزنی کے کردار پر نام پانے والی اس کتیا 'ایریئل' کو گزشتہ برس ستمبر میں پیمبروکشائر میں ایک دکان کے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ اس وقت ایریئل کی عمر صرف 11 ہفتوں کی تھی اور اس کے تحفظ بخشنے کے لیے مقامی سینٹر گرین ایکر ریسکیو اپنے ساتھ لے گیا۔
چھ ٹانگوں کے علاوہ ایریئل میں ایک اور خاصیت ہے کہ اس کا صرف ایک گردہ ہے۔
ایریئل کو اب اولی برڈ نامی نئے مالک کو دے دیا گیا ہے جو ویسٹ ویلزمیں ایڈیپٹو سرف اسکول چلاتے ہیں۔
40 سالہ نئے مالک کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان شاید ویلز میں وہ اکلوتے لوگ تھے جنہوں نے ایریئل کی کہانی نہیں سنی تھی۔
ایریئل آمد ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کا خاندان اپنے کتے کی موت کے صدمے میں ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔