انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024

ریاض: سعودی عرب میں جاری انڈر 21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

ریاض میں جاری چیمپئن شپ میں محمد حسنین نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو 4-1 شکست دی۔ محمد حسنین نے 54-64، 21-59، 61-15، 10-86 اور 35-63 کے اسکور کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو 4- 1 سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ احسن رضا 2-108، 24-61، 1-55، 56-48 اور 7-63 سے فتح سے ہمکنار ہوئے۔

فائنل کل بروز منگل دو جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔