چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 گجرات: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے کہا ہے کہ گجرات کے عوام کو چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

گجرات میں پرویز الہی کی اہلیہ اور معروف سیاست دان قیصرہ الہی نے کہا کہ گجرات کے عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے ووٹ کس کو دیا اور مینڈیٹ چوری کس نے کیا، عوام نے جو مینڈیٹ ہمیں دیا وہ ان مینڈیٹ چوروں سے واپس لے کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کے عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، وام نے ہمیں جس محبت سے نوازا ہے ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گجرات کے ساتھ ہم نے جو وعدے کیے وہ انشاء اللہ پورے ہوں گے۔

قیصرہ الہی نے کہا کہ عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری پر الیکشن ٹربیونل بن چکے ہیں، ہم دھاندلی کے خلاف ٹریبونلز میں درخواستیں دائر کریں گے اور امید ہے کہ اللہ تعالی ہمیں سرخرو کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ گجرات کے عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔