مسجد الحرام میں توسیع کا دوسرا مرحلہ مکمل 20 لاکھ سے زائد افراد عبادت کرسکیں گے

توسیعی منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد مجموعی طور پر مسجد حرام میں 20 لاکھ سے زائد افراد عبادت کرسکیں گے۔


ویب ڈیسک June 27, 2014
توسیعی منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد مجموعی طور پر مسجد حرام میں 20 لاکھ سے زائد افراد عبادت کرسکیں گے۔ فوٹو؛فائل

مسجد حرام کے دوسرے مرحلے کے توسیعی منصوبے کا کام 80 فیصد مکمل کرلیا گیا اور رمضان المبارک کے دوران مطاف کا حصہ زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔


مسجد حرام کے جاری توسیعی منصوبے میں خانہ کعبہ کے طواف کے لئے بنائے جانے والے پہلے فلور کی تکمیل شامل ہے، 25 ہزار مربع میٹر منصوبے پر سعودی بن لادن کمپنی کے ملازمین دن رات کام کر رہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ منصوبے پر جلد 100 فیصد کام مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد 75 ہزار نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے جبکہ مجموعی طور پر مسجد الحرام میں 20 لاکھ سے زائد افراد عبادت کرسکیں گے۔


توسیعی منصوبے سے متعلق قائم مجلس کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے تعمیرات اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور کہا کہ مسجد حرام کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل پر جاری تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ خود کار برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا عمل بھی پورا ہوچکا ہے تاہم دوسری منزل کا کام 80 فیصد تک مکمل کیا گیا جسے جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔


واضح رہے کہ رمضان المبارک اور حج کے ایام کے دوران تعمیراتی کام بند رہے گا جبکہ توسیعی منصوبے پر 100 ارب سعودی ریال لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں