چنئی ٹیسٹ بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
بھارتی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو اکلوتے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی
بھارتی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو اکلوتے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے اکلوتے ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارت نے 37 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمزن ٹیم نے 115.1 اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 603 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کی۔
بھارت کی جانب سے شفالی ورما 205 رنز کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہیں۔ سمریتی مندھانا 149، رچا گھوش 86، کپتان ہرمن پریت کور 69، جمائمہ روڈریگز 55 اور شبھا ستھیش 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
دِیپتی شرما 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیلمی ٹکر نے 2 جبکہ نونکلولیکو لابا، ٹومی سیکھوکھونے اور نیڈین ڈی کلرک نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
603 رنز کی برتری کے جواب میں جنوبی افریقا ویمنز کی ٹیم پہلی اننگ میں 266 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے میریزانے کیپ 74 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سون لوس 65، نیڈین ڈی کلرک 39، اینیکے بوش 39، کپتان لورا ولوارڈٹ 20، اینیری ڈرکسن 5، نونکلولیکو لابا 2، ماساباٹا کلاس 1 جبکہ سِنالو جافتا اور ڈیلمی ٹکر 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹومی سیکھوکھونے 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
بھارت کی جانب سے سنیہ رانا نے 8 جبکہ دِیپتی شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
337 رنز کے خسارے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقا کو فالو آن کرایا۔
فالو آن میں کپتان لورا وولوارڈٹ 122 ور سون لوس 109 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نینڈین ڈی کلرک 61، میریزانے کیپ 31، سِنالو جافتا 15، اینیکے بوش 9، ٹومی سیکھوکھونے 6، اینیری ڈرکسن 5، ماساباٹا کلاس 2 اور ڈیلمی ٹکر 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
نونکلولیکو لابا 1 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
بھارت کی جانب سے راجیشوری گائیکواڈ، دِیپتی شرما اور سنیہ رانا نے 2، 2 جبکہ پوجا وستراکر، شفالی ورما اور ہرمنپریت سنگھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے 37 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا۔شفالی ورما 24 اور شُبھا ستھیش 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
سنیہ رانا میچ میں 10 وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار پائ