ہندسوں حروف اور رنگوں کی شناخت کرنے والی مرغی
مرغی نے ایک منٹ کے اندر 6 حروف، ہندسوں اور رنگوں کی درست شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک مرغی نے مختلف ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گیبرولیا آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک جانوروں کی ڈاکٹر ایمیلی کیرنگٹن کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انہوں نے پانچ مرغیاں خریدیں اور ان کی مقناطیسی حروف اور ہندسوں کی شناخت کی تربیت شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ مرغیوں کا کام صرف ان ہندسوں یا حروف کو چھونا تھا جن کے متعلق ان کو سکھایا گیا تھا۔ یہاں تک کے اگر ان حروف میں دیگر اور بھی ایسے حروف شامل کر دیے جاتے جن کو انہیں چھونا نہیں ہوتا تو وہ تب بھی ان ہی کو چھوتی جن کو چھونا سکھایا گیا تھا۔
ایمیلی کی تمام مرغیوں میں سے ایک لیسی نے ایک منٹ کے اندر 6 حروف، ہندسوں اور رنگوں کی درست شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔