بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
(فوٹو: پی سی بی)

(فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے۔

گلوبل ٹی 20 ٹیم وینکیور نائٹس نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر کو کپتان مقرر کیا ہے، فرنچائز کا کہنا ہے کہ ہم نے رضوان کو ان کی غیرمعمولی بیٹنگ صلاحیتوں اور شارپ  وکٹ کیپنگ صلاحیتوں کی وجہ سے عہدہ سونپا، وہ ہمیں چیمپئن بنانے کیلیے  تیار ہیں۔ بابر،محمد عامر اور آصف علی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی اور محمد  نواز ٹورنٹو نیشنلز کا حصہ ہوں گے، افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ 25  جولائی سے 11 اگست تک شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔