پولاک نے فائنل میں سوریا کمار کے کیچ کو درست قرار دے دیا
باؤنڈری کا کشن سوریا کمار نے تو تبدیل نہیں کیا تھا
ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں باؤنڈری لائن پر سوریا کمار کے متنازع کیچ کو سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر شان پولاک نے درست قرار دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی فیلڈر نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکے کو کیچ میں بدل دیا، یہ ٹھیک تھا، باؤنڈری کا کشن سوریا کمار نے تو تبدیل نہیں کیا تھا، انھوں نے انتہائی دانشمندی اور مہارت کا ثبوت دیا۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ ملر کے شاٹ پر باؤنڈری لائن پر موجود سوریا کمار نے اونچائی پر کیچ تھامنے کے بعد گیند ہوا میں اچھال دی اور باؤنڈری لائن پر پاؤں باہر جانے کے بعد دوبارہ اندر آکر اسے تھام لیا تھا۔