طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش
تقریباً 70 مسافروں کی گنجائش والے پرائیویٹ جہاز کی کیریبیئن جزائر میں دستیابی مشکل تھی
بارباڈوس میں طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم بھی برج ٹاؤن میں پھنس گئی۔
بھارتی ٹیم کو کل پیر کے روز وطن واپس روانہ ہونا تھا تاہم اتوار کو ہی ایئرپورٹ بند کردیا گیا، جس کی وجہ سے سیکریٹری جے شاہ نے پوری ٹیم، فیملیز، اسٹاف اور دیگر افراد کیلیے پرائیویٹ جہاز بک کرانے کی کوشش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی
تقریباً 70 مسافروں کی گنجائش والے پرائیویٹ جہاز کی کیریبیئن جزائر میں دستیابی مشکل تھی، اس لیے انھوں نے امریکا سے جہاز منگوانے کی کوشش کی تاکہ ٹیم کو نیویارک پہنچایا جائے جہاں سے وہ وطن واپس روانہ ہوسکیں۔
آخری اطلاعات تک ان کی کوششیں جاری تھیں۔