- 40 کی دہائی میں کھائی گئی غذا بعد کی زندگی میں اہم قرار
- لائسنس پلیٹ نے امریکی شخص کو 50 ہزار ڈالر جتوا دیے
- کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بیکنگ سوڈا بنانے کا منصوبہ پیش
- وفاقی کابینہ نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی
- برطانیہ میں عام انتخابات کیلیے ووٹنگ آج ہوگی
- شہر قائد میں دو مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
- ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف 5 وکٹوں سے فتح
- ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال
- جاپان نے ہولوگرام ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے
- شمالی کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم
- بابر اعظم کا دوبارہ کپتان بننا سنگین غلطی قرار
- بھارتی کرکٹ ٹیم کی آج وطن واپسی ، ممبئی میں وکٹری پریڈ کا اہتمام
- چیئر مین بورڈ اور وہاب میں فاصلے بڑھنے لگے
- طاقتور سمندری طوفان ’بیرل‘ جمیکا کی جانب بڑھنے لگا
- تپ دق کی تشخیص اور علاج
- ہیٹ اسٹروک کی علامات اور احتیاطی تدابیر
- زندگی، سو سالہ انسانوں کی نظر میں
- لیاری یونیورسٹی میں اکیڈمک بدحالی کے بعد مالی بے قاعدگیوں کے معاملات بھی سامنے آنے لگے
- خیبرپختونخوا حکومت کا ہزارہ ڈویژن کیلیے علیحدہ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیر اعلیٰ سندھ اور عذرا پیچوہو کی نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات
سیئول میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
![(فوٹو: دی گارجین)](https://c.express.pk/2024/07/2660662-image-1719889040-747-640x480.jpg)
(فوٹو: دی گارجین)
سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک تیز رفتار کار نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کار سوار 68 سالہ شخص نے ٹریفک اسٹاپ پر کھڑے پیدل چلنے والوں پر اپنی تیز رفتار گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کار غلط سمت میں چل رہی تھی اور پیدل چلنے والوں سے ٹکرانے سے قبل ہی کار دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سیئول سٹی ہال کے قریب ایک چوراہے پر پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے 68 سالہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ گاڑی کی رفتار اچانک تیز ہو گئی۔
چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔