ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچہ 50 لاکھ روپے ہے عمران خان

ہمارے حکمران اقتدار میں اس لئے آتے ہیں کہ وہ نہ صرف دولت بنا سکیں بلکہ اس میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں، عمران خان


ویب ڈیسک June 27, 2014
پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

GENEVA: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران اقتدار میں اس لئے آتے ہیں تاکہ وہ دولت بنا سکیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھاکہ اقتدار کی ذمے داری سے انسانیت کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے لیکن ہمارے حکمران اقتدار میں اس لئے آتے ہیں کہ وہ نہ صرف دولت بنا سکیں بلکہ اس میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں، اگر صرف ایک چیز دیکھ لی جائے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے حکمرانوں کے اثاثے کیا تھے اور اور آج کیا تو اس بات کا صاف پتہ چل جائے گا کہ ان کا مقصد کیا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ بھوک وافلاس میں پاکستان کا دنیا میں چھٹا نمبر ہے جب کہ بھوک کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری میں سب سے پہلے نمبر پرآتا ہے، ہماری اکثریتی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے لیکن ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچہ لاکھوں روپے ہے، حکمرانوں کا رہن سہن انتہائی شرمناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |