کوئٹہ؛ نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، سوئی سدرن گیس کمپنی کا مینیجر قتل

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: منوجان روڈ ہدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مینیجر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ایس ایس جی سی کے مینیجر منیر احمد لہڑی کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔