میں نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
نعمان اعجاز کے یقینا بہت سے مداح ہیں لیکن وہ ذاتی زندگی میں گھٹیا شخص ہیں، خلیل الرحمٰن قمر:فوٹو:اسکرین گریب

نعمان اعجاز کے یقینا بہت سے مداح ہیں لیکن وہ ذاتی زندگی میں گھٹیا شخص ہیں، خلیل الرحمٰن قمر:فوٹو:اسکرین گریب

 لاہور: رائٹر اور ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ دنیا میں اگر کسی شخص سے نفرت ہے تو وہ اداکار نعمان اعجاز ہیں۔

نجی چینل کو انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں۔ پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے مجھے نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجازکو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود بھی ایسے ہی ہیں۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کے یقینا چاہنے والوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہئیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔

اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔