- میڈیٹرینین خوراک لمبی عمر کا باعث بن سکتی ہے
- ہائی بلڈ پریشر ادویات سے خواتین میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
- حزب اللہ اور حماس کیساتھ جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی
- پاکستان ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- نجکاری سے متعلق تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار
- مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 4 فلسطینی جانباز شہید
- وکٹری پریڈ؛ کرکٹرز کی جھلک دیکھنے کیلئے مداح درخت پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل
- بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی کریں گے، علی محمد خان
- جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل
- 190 ملین پاونڈ ریفرنس؛ اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4 گواہان عدالت طلب
- رواں برس بھی غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
- آپریشن عزمِ استحکام: عمران خان کا حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
- عمران خان رہائی کی تحریک شروع، اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا، بیرسٹر سیف
- سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار، بھوک ہڑتال کا اعلان
- محرم میں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز بند نہیں ہوں گی
- مردان میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، پولیس اہلکار، خاتون و بچے سمیت 8 زخمی
- الزائمر کے علاج کیلئے نئی دوا کی منظوری
- مری میں جنگلی جانور کے حملے میں بچی اور خاتون شدید زخمی
- اسلام آباد میں پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد
خاتون 20 سال تک دستی بم بطور ہتھوڑا استعمال کرتی رہیں
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2024/07/2660763-oldgrenadex-1719903178-207-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ہوبی: ایک 90 سالہ چینی خاتون دو دہائیوں تک گری دار میوے توڑنے اور کیلیں ٹھونکنے کیلئے انجانے میں دستی بم کو ہتھوڑے کے طور پر استعمال کرتی رہیں۔
کِن نامی خاتون نے چینی نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ صوبہ ہوبی کے ژیانگ یانگ میں اپنے کھیت پر کام کر رہی تھی جب انہیں لکڑی کے ہینڈل والی یہ عجیب و غریب دھات ملی۔
خاتون نے بتایا کہ انہیں یقین ہو گیا تھا کہ یہ ایک ہتھوڑے کی طرح ہے اس لیے وہ اسے گھر لے گئیں اور اسے گری دار میوے سے لے کر سخت چیزوں کو جوڑنے یا توڑنے کیلئے 20 سال تک استعمال کرتی رہیں۔
دستی بم کا پتہ پچھلے ہفتے ہی چلا جب خاتون کے پرانے گھر کو گرانے آنے مردوں کی ایک ٹیم نے اس بم کو دیکھا جو کافی سالوں سے استعمال شدہ لگ رہا تھا۔
پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گرینیڈ کا لکڑی کا ہینڈل برسوں کے استعمال سے ہموار اور چمکدار ہو گیا ہے جبکہ ہینڈل پر ڈینٹ لگ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔