کراچی ڈرائیور کو مشروب پلا کر مسافر رکشہ لے اُڑا ویڈیو وائرل
ڈرائیور کو مشروب پلا کر بے ہوش کرکے مسافر رکشہ لے کر فرار ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک شخص مسافر بن کر رکشہ میں سوار ہوکر آیا اور ایک مخصوص مقام پر رکشہ رکوایا اور ڈرائیور کے ساتھ باہر بیٹھتا ہے۔
ملزم اپنے موبائل فون سے کسی کے ساتھ بات کرتا ہے اور اس دوران رکشے والے کو انتظار کرواتا ہے ، جب کہ تھوڑی دیر کے بعد ملزم کا ساتھی ایک مشروب لاکر ملزم اور رکشہ ڈرائیور کو دیتا ہے اور واپس چلا جاتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق مشروب پینے کے بعد تھوڑی ہی دیر میں رکشہ ڈرائیور بے ہوش ہو جاتا ہے جب کہ ملزم بھی کچھ دیر اس کے ساتھ فٹ پاتھ پر لیٹا رہتا ہے اور ڈرائیور کے بے ہوش ہوتے ہی موقع پر رکشہ لے کر رفوچکر ہو جاتا ہے۔