کراچی ایئرپورٹ حملہ لاپرواہی برتنے پر سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران فارغ

کراچی ایئرپورٹ کے مینیجر اظفرملک کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی جان آغا کو نیا مینیجر تعینات کردیا گیا


ویب ڈیسک June 27, 2014
شعبہ فائر کے جنرل مینیجر رضا رضوی بھی کو بھی عہدے چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی، فوٹو:فائل

ایئرپورٹ حملے کے بعد سول ایوی ایشن میں اعلیٰ افسران کو برطرف کرکے ان کی جگہ نئے افسران کی تعیناتیاں کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سول ایوی ایشن میں اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے افسران کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے مینیجر اظفرملک کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی جان آغا کو نیا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اظفر ملک کو لاپرواہی برتنے پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے اس کے علاوہ سول ایوی ایشن کے فائرآفیسر فیض اختر کو بھی عہدے سے فارغ کرکے ممتاز علی سومرو کو قائم مقام چیف فائرآفیسر مقرر کردیا گیاہے۔

سول ایوی ایشن حکام نے سی اے اے شعبہ فائر کے جنرل منیجر رضا رضوی بھی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کی شب دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |