پی سی بی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے پر 2 رکنی بینچ تشکیل

عدالت نے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک July 02, 2024
عدالت نے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے پر 2 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔

پشور ہائیکورٹ میں پی سی بی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے جسٹس ایس ایم عیتق شاہ اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ قائم کردیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ارباب الطاف اسکروٹنی کمیٹی چیئرمین کے عہدے پر تعینات تھے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی خود غیرقانونی طور پر تعینات ہوئے اور کرکٹ کو تباہ کردیا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ سلیکشن کا دیگر ممالک میں کیا طریقہ کار ہے، پاکستان میں چیئرمین تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

جس پر وکیل صفائی نے جواب دیا کہ سری لنکا اور زمبابوے میں پہلے ایسا تھا انھوں اب طریقہ کار تبدیل کیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بھارت اور افغانستان میں طریقہ کار کیا ہے، وہاں پر انڈیپینڈنٹ باڈی چیئرمین اور دیگر عہدوں کیلئے تعیناتی کرتی ہے صرف پاکستان میں سیاسی بنیاد پر ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کوریا اور افغانستان کیلئے آئین ہم نے بنا کردیا ہے، وہ اس پر عمل کررہے ہیں لیکن ہم چھوڑ چکے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں