پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
اگلے ایڈیشن میں بھی 20 ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اگلے ایڈیشن میں بھی 20 ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 12 ٹیموں کو حتمی شکل دیدی، جس کے باعث پاکستانی ٹیم پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی۔

آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں بھی رواں برس کی طرح 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد ہوگی جبکہ انکے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ جیت کر اللہ شکر کیوں ادا کیا، سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

بھارت نے رواں برس فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز انداز میں 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔