ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو آپریشن بھی ہوتا ہے اور سرجری بھی، وکٹ کیپر بیٹر (فوٹو: کرک انفو)

جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو آپریشن بھی ہوتا ہے اور سرجری بھی، وکٹ کیپر بیٹر (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹیم میں سرجری کے بیان پر ردعمل دیدیا۔

عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ ناکامی پر یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ بالنگ، بیٹنگ یا فیلڈنگ میں کمی تھی ہر ورلڈکپ اور ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم کا جائزہ لیا جاتا ہے اور پھر جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو آپریشن بھی ہوتا ہے ٹیم میں سرجری کی باتیں نئی نہیں، ریویو کے بعد بہتری کیلئے فیصلے بھی ہوتے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ قوم مایوس ہے اور جن کو امیدیں ہوتی ہیں انھیں درد بھی بہت ہوتا لیکن واپسی پر ہم نے دیکھا کہ قوم ہم سے پیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

انہوں نے کہا کہ ابھی کھلاڑی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کررہے ہیں، کراچی میں کیمپ چلا رہا ہے جب ٹیم ہارتی ہے تو ایک وجہ نہیں ہوتی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا بہت سی کمزوریاں ہوتی ہیں ہم پر جو تنقید ہورہی ہے، ہم اس کے حقدار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے سارے غلط کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ آکاش چوپڑا نے انضمام الحق کو چیلنج کردیا

کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کپتان ہیں آگے کا علم نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔