وزیرقانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہےکہ عمران خان کی الزام تراشی سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرقانون رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہونے سے حواس باختہ ہوچکے ہیں جبکہ ان کی الزام تراشی سن سن کر عوام کے بھی کان پک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا قوم پوچھتی ہے کہ عمران خان بتائیں وہ خیبرپخونخوا میں کون سی تبدیلی لائے ہیں اور انہوں نے ایک سال میں سوائے رونے دھونے کے اور کیا کیا ہے۔