مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 105 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔