سیاسی جماعتوں سے سال 2023-24 کے گوشوارے طلب

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سال 2023-24 کے گوشوارے طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔

سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایتکی کہ تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک سال 2023-24 کے گوشوارے جمع کرائیں۔