سیاسی جماعتوں سے سال 202324 کے گوشوارے طلب

سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں


ویب ڈیسک July 02, 2024
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سال 2023-24 کے گوشوارے طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔

سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایتکی کہ تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک سال 2023-24 کے گوشوارے جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں