الیکشن ٹریبونلز کیس کی سماعت کیلیے سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

 اسلام آباد: الیکشن ٹریبونلز کیس میں سپریم کورٹ نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے پانچ رکنی لارجر بنچ بنادیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ چار جولائی کو سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی بھی شامل ہیں۔