سری لنکا نے پاکستانیوں کے لئے بغیر ویزہ سفر کی سہولت ختم کردی

سری لنکا کی وزارت خارجہ نے اس فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا ہے


ویب ڈیسک June 27, 2014
کوئی بھی پاکستانی سری لنکا سفر کرنا چاہتا ہے تو اسے اسلام آباد میں ہائی کمیشن میں درخواست دینا پڑے گی فوٹو:فائل

سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لئے بغیر ویزہ سفر کی سہولت ختم کردی ہے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانیوں کو ویزہ سری لنکا پہنچ کرایئرپورٹ پر فراہم کردیا جاتا تھا اوریہ سہولت حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ختم کردی ہے اب اگر کوئی بھی پاکستانی سری لنکا سفر کرنا چاہتا ہے تو اسے اسلام آباد میں ہائی کمیشن میں درخواست دینا پڑے گی جب کہ سری لنکا کی وزارت خارجہ نے اپنے فیصلے سے حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا ہے

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومت پاکستان کے درخواست پر کیا گیا ہے کیونکہ حکومت چاہتی تھی کہ پاکستانیوں کی جانب سے سری لنکا میں سیاسی پناہ لینے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

واضح رہے کہ سری لنکا ان سارک ممالک میں شامل ہے جس نے شہریوں کو ایئرپورٹ آمد پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت دے رکھی تھی جس کا مقصد سارک ممالک کے شہریوں کے آپس کے تعلقات کوفروغ دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں