جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش

 اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور کیا گیا۔

اتفاق رائے سے جسٹس شفیع محمد صدیقی  کی چیف جسٹس  سندھ ہائی کورٹ تقرری کی سفارش کردی گئی جن کا سنیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر ہے۔