گرمی اور لوڈشیڈنگ کراچی کے شہریوں نے سمندر میں نہانے کی پابندی ہوا میں اڑا دی
لوڈشیڈنگ نے زندگی محال کردی، ہمارے پاس سمندر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سی ویو ایک سستی تفریح ہے، شہری
شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے عاجز شہریوں نے سمندر پر نہانے کے لئے لگائی دفعہ 144 کی پابندی ہوا میں اڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جاری گرمی سے بلبلائے شہری ساحل پر پہنچے جہاں انہوں نے پابندی کے باوجود سمندر میں غوطہ خوری کی اور خلاف ورزی کا ذمہم دار طویل لوڈشیڈنگ کو قرار دیا۔
گرمی اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو کمشنر کراچی کی جانب سے ساحلی مقامات پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور کردیا ہے، گرمی سے نڈھال شہریوں کی بڑی تعداد سی ویو کراچی پہنچی۔
ان میں سے کچھ شہری ابر آلود موسم میں ساحل کنارے بیٹھے شہری بھی تیز ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ منچلے نوجوان اور بچے سمندری لہروں میں نہاتے رہے۔
واضح رہے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث کمشنرکراچی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک ماہ کے لئے سمندر پر نہانے میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری پوری رات اور دن میں بجلی نہیں ہوتی،
شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کردی کہ گرم موسم میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے۔